فیصل آباد( آن لائن )چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہاہے کہ 2018کے ٹیکس ریٹرن 2اگست فائل کرنے کی سہولت دیدی ہے ، انہوں نے کہا سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن میں کرپشن تھی اس لیے سیلز ٹیکس کا نظام آہستہ آہستہ آٹومیشن کی طرف لے جائینگے اور اس میں انسانی عمل دخل کم کرینگے ۔فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کوئی نیا ٹیکس لگایا گیاہے ۔ کوئی شخص نشاندہی کرے کہ ہم نے کونسا نیا ٹیکس لگایا ہے ۔ ہماری پالیسی تھی کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بڑا آسان طریقہ تھا ٹیکس بڑھانے کا کہ سیلز ٹیکس کو بڑھا دیا جائے مگر ہم نے ایسا نہیں کیا ۔شبر زیدی نے کہا کہ فیصل آباد آنے کا مقصد زیرو ریٹنگ پر بات کرنا تھا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اس معاملے پر بہتر اور قابل قبول حل کی طرف جائیں، مہنگائی کی کچھ وجوہات میں ایک وجہ ڈالر کے ریٹ میں اضافہ اور مڈل مین کا ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونا بھی ہے ۔