اسلام آباد(این این آئی)مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے اعتراف کیا معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔ ایک ٹویٹ میں مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پہلی سہ ماہی کے جائزہ مذکرات مکمل ہوگئے ، پہلی سہ ماہی کے دوران اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔