پشاور (صباح نیوز)بس ریپڈ ٹرانزٹ منصو بے میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی ۔ بی آرٹی میں سڑک کی لمبائی مزید پانچ سے آٹھ کلو میٹر بڑھادی گئی ہے ۔ لمبائی بڑھنے سے لمبائی چارجنگ مرکز کی کمی سامنے آگئی ۔ جبکہ حیات آباد میں فاسٹ ری چارجنگ انسٹالیشن مرکز پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کی لاگت بڑھنے کا بھی امکان ہے ۔ منصوبہ شروع کرتے وقت لاگت 49 ارب روپے تھی جو اب 69ارب روپے ہو چکی ہے ۔ جبکہ منصوبہ کی تکمیل کے لئے پی ڈی اے نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک(اے ڈی بی ) سے دسمبر 2019تک کا وقت مانگ لیا ہے ۔