عریاض (این این آئی) سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو نے نومبر کے بجائے دسمبر یا جنوری میں انیشیل پبلک آفرنگ (آئی پی او)جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آرامکو تیسری سہ ماہی میں اپنے تازہ ترین سہ ماہی منافع کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق کمپنی اپنے منافع کے ہدف تک پہنچنے کے لئے ہر وہ کام کرے گی جس کی وہ صلاحیت رکھتی ہے ۔اپنی آنے والی پیش کشوں آرامکو 20 ارب ڈالر اکٹھا کرنے کے ہدف پر کام کر رہی ہے ۔سعودی آرمکو کے چیئرمین یاسر الرمیان نے دو دن قبل کہا تھا کہ کمپنی کے آئی پی او کا عن قریب اعلان کیا جائے گا۔فنانشل ٹائمز کے مطابق ریاض آرمکو کے تقریبا 3 فیصد حصص کو ٹریڈ مارکیٹ میں مقامی سطح پر فروخت کرنا چاہتا ہے ۔مقامی بینک کے عہدیداروں نے بتایا کہ حصص کی داخلی مانگ مضبوط ہے ، سعودی بینکوں سے توقع ہے کہ سرمایہ کاروں کو بہت زیادہ قرض دیا جائے تاکہ وہ آرامکو کے حصص کو فنڈ دے سکیں،بینک انفرادی سرمایہ کاروں کو مالی اعانت فراہم کرنے کے لئے بھی لیکویڈیٹی تیار کر رہے ہیں۔