لاہور (نیٹ نیوز) کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین اپریل کے مہینے کو بھارت کیلئے انتہائی منحوس قرار دے رہے ہیں۔ صارفین نے طنز و مزاح کا سہارا لے کر فروری میں ہونے والے نقصانات کا ذکر کیا اور یہ مطالبہ بھی کیا کہ بھارت کو کیلنڈر سے فروری کا مہینہ ہی نکال دینا چاہئے ۔ صارفین نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی فروری میں پاکستان نے بھارتی طیارہ مار گرایا تھا اور پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا۔فروری میں ہی ون ڈے کرکٹ میں بھارت نیوزی لینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش ہو گیا۔اسی مہینے میں بنگلہ دیش سے انڈر 19 ورلڈ کپ ہار گیا اور اب رہی سہی کسر کبڈی ورلڈ کپ میں نکل گئی جب پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی۔