نیویارک (شوبز ڈیسک) مشہور و معروف امریکی ریسلر اور ہالی وڈ اداکار ڈوین جانسن (دی راک) نے اپنے مداحوں کو ایک بہت بڑی خوشخبری سنادی جس سے دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کی بے چینی بڑھ گئی ہے ۔اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر ڈوین جانسن نے بتایا کہ ان کی نئی فلم (ریڈ نوٹس ) کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم کی شوٹنگ میں شامل تمام لوگوں نے کورونا کی صورتحال میں سخت جنگ لڑی اور مسلسل کام کیا۔ڈوین جانسن نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ میں 800 سے زائد کریو ممبرز شامل تھے جبکہ 2ہزار سے زائد کورونا کے ٹیسٹ ہر ہفتے کئے گئے ۔کورونا وائرس کی پابندیوں اور لاک ڈائون کی وجہ سے اب فلم 2021 میں ریلیز کی جائے گی۔اس فلم میں ڈوین جانسن کے ساتھ دیگر کاسٹ میں ریان رینولڈس اور گیل گیڈوٹ شامل ہیں۔