برسبین (سپورٹس ڈیسک) کوئنز لینڈ نے نیو ساؤتھ ویلز کیخلاف شیفیلڈ شیلڈ فائنل کے پہلے دن ایک وکٹ پر 58 رنز سکور کرلئے ۔ برائس سٹریٹ 14 اور مارکوس لیبوشین 23 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے ۔ جو برنر 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ قبل ازیں نیو ساؤتھ ویلز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 143 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔