لاہور(کلچر ل رپورٹر )شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ ، گلوکارہ و اینکر رابی پیرزادہ نے آن لائن دینی تعلیم دینی شروع کردی،اس نیک کام کا آغاز انہوں نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل سے شروع کیا اور اب تک وہ اس کے 7 لائیو سیشن کر چکی ہیں، رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ جب میں نے لائیو سیشن کا اعلان کیا تو پہلے تو لوگوں نے اس کا یقین نہیں کیا مگر جیسے ہی میں نے پہلا سیشن کیا تو لوگوں کی دلچسپی شروع ہو گئی ، اب اللہ کا شکرہے کہ کافی لوگ میرے ساتھ اس لائیو سیشن میں ہوتے ہیں ، سوالات کے جوابات قرآن و حدیث کی روشنی میں حوالہ جات کے ساتھ دیتی ہوں، رابی کا کہنا ہے میں اپنے رب کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے موقع دیا کہ میں اپنے لوگوں کو دین سے روشناس کراؤں ، رابی پیرزادہ اس کے ساتھ ساتھ کیلی گرافی اور پینٹنگز بنانے میں بھی مصروف ہیں۔