کراچی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ،این این آئی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی نے دیں۔ پارٹی کے شہید رہنما آفتاب عالم شورو کو انکی 29 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید آفتاب عالم پکے جیالے ، نڈر اور ثابت قدم رہنما تھے ، انہوں نے ضیاء کے دورِ میں طلبہ کو منظم کیا اورقید و بند صعوبتیں برداشت کیں،شہید آفتاب عالم پارٹی قیادت اورکارکنان کو ہمیشہ یاد رہیں گے ۔بلاول بھٹوزرداری نے پیپلزپارٹی سٹی اسلام آباد کے صدر افتخار شہزادہ کی اہلیہ اور معروف اداکار گلاب چانڈیوکے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔ اپنے تعزیتی پیغامات میں پی پی پی چیئرمین نے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔انہوں نے کہا کہ گلاب چانڈیو کی فن کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔