کیرالا(این این آئی)لالچی شوہر نے بیوی کی دولت پر قبضہ جمانے کے لیے اسے کوبرا سانپ سے ڈسوا کر جان لے لی۔ واقعہ بھارتی ریاست کیرالا میں پیش آیا جہاں 27 سالہ سورج نامی ملزم نے سانپ کے ذریعے اپنی بیوی کی جان لی تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق قاتل شوہر نے پہلے بھی بیوی کو زہریلے ناگ کے ذریعے مارنے کی کوشش کی تھی جس میں وہ ناکام ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کے موبائل فون کے ریکارڈ سے پتا چلا کہ وہ سپیروں سے رابطے میں تھا اور اس نے بیوی کی جان لینے سے انٹرنیٹ پر سانپوں کی ویڈیوز بھی دیکھی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے مارچ کے مہینے میں بھی ایک زہریلا ناگ خریدا تھا جس نے اس کی بیوی کو ڈسا تاہم بروقت ہسپتال لے جانے پر وہ زندہ بچ گئی اور تقریباً 2 ماہ تک ہسپتال میں ہی رہی۔