لاہور (سپورٹس ڈیسک ) اب یہ بات تقریباً یقینی ہے کہ اس سال آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ نہیں ہوں گے ، دونوں ٹورنامنٹ اگلے سال ہونے کا امکان ہے ۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاء کپ کا شیڈول تیار کر لیا ہے ۔ ٹورنامنٹ کے میچز 2018ء کی طرح دبئی اور ابوظبی میں ہوں گے ۔ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے لیکن بھارت پاکستان آنے کو تیار نہیں ہے ، اس لئے اے سی سی نے ٹورنامنٹ عرب امارات میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے فی الحال خاموشی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں ہونے والا ایشیاء کپ ٹی 20 بھی ملتوی کردیا جائے گا کیوں کہ یہ ٹورنامنٹ ٹی20 ورلڈ کپ سے مشروط ہے ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہمارا ابھی تک ایشین کرکٹ کونسل سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر نظم الحسن نے تاحال اے سی سی بورڈ کا اجلاس طلب نہیں کیا ۔