نئی دہلی(نیٹ نیوز)75 سالہ خاتون نے بھارت میں آئی وی ایف طریقہ علاج کی مدد سے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے ۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق راجستھان کے ضلع کوٹہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے کنکار نامی ہسپتال میں بچی کو جنم دیا۔اس بچی کی پیدائش حمل کے ساڑھے 6 ماہ بعد ہوئی اور اس کا وزن صرف 600 گرام تھا، جس کے باعث اسے بچوں کے لیے قائم انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کردیا گیا، اور ڈاکٹروں کی ٹیم بچی کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔