ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)ڈی پی او بہاولنگر انور کھتیران کی طرف سے جناح ہال بلدیہ ہارون آباد میں دور دراز سے آئے لوگوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔ کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے ڈی پی او انور کھتیران نے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ ایس ایچ اوز کو ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے کھلی کچہری میں موجود لوگوں سے ڈی پی او انور کھیتران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان حائل فاصلوں کو کم کرنا ہے ۔