نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا سابق شوہر سے علیحدگی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کے صاحبزادے اسد الدین کا دم بھرنے لگی ہیں۔ دونوں کو کئی بار ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا گیا ہے جبکہ مختلف تقریبات میں بھی دونوں ایک ساتھ ہوتے ہیں۔ دونوں ہی آئی پی ایل کے میچ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔خیال رہے کہ اظہرالدین کے 28 سالہ صاحبزادے اسد الدین بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ تو نہیں بن سکے تاہم ڈومیسٹک سطح پر وہ ابھرتا ہوا نام ہیں، وہ اس وقت گووا کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔