نئی دہلی ( سپورٹس ڈیسک) دنیا بھر کے اہم کرکٹرز بھارت میں سیزن شروع ہونے اور خاص طور پر انڈین پریمیئر لیگ کے منتظر ہیں لیکن لگتا ہے کہ انہیں اس سال آئی پی ایل سے پیسے کمانے کا موقع نہ ملے کیونکہ لیگ غیرملکی کرکٹرز کے بغیر کرانیکی تجویز زیر غور ہے ۔ آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کا انعقاد 29 مارچ سے ہونا تھا، لیکن کورونا وائرس کے سبب اسے 15 اپریل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی حکام اس ضمن میں آئی پی ایل کے آگنائزنگ ٹیم اور تمام سٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہے اور ہر طرح کے امکانات پر سوچ بچار کیا جارہا ہے ۔ ان آپشنز میں غیرملکی کھلاڑیوں کے بغیر بھی ٹورنامنٹ منعقد کرنے پرغورکرنا بھی شامل ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق، انڈین پریمیئر لیگ کے سٹیک ہولڈرز ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے اگست سے ستمبرکے درمیان کوئی تاریخ تلاش کررہے ہیں ۔بھارتی کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق اب ایک بار پھراسی سال آئی پی ایل کے انعقاد کیلئے منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ۔