لاس اینجلس (شوبزڈیسک)ہالی ووڈ کی نئی بائیو گرافک مارشل آرٹ فلم ’’آئی پی مین 4‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم کی کہانی چین کے ایک مارشل آرٹ ماسٹر سے متعلق ہے جو اپنی صلاحیتیں اگلی نسل میں منتقل کرنے کیلئے امریکہ جا پہنچتا ہے ۔فلم میں ہانگ کانگ کے اداکار ٹونی ین اور سکاٹ ایڈکنز کے علاوہ ڈینی چین اور وینس وو اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔