نیویارک( ویب ڈیسک) پچھلے کچھ ہفتوں سے سوشل میں پر ایک لومڑی کتے کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔اصل میں لومڑ ی کتا جانوروں کی کوئی نسل نہیں بلکہ ایک ایسا جانور ہے ، جسے لوگ کتا بھی سمجھتے ہیں اور لومڑ ی بھی اور اسے ان دونوں کی دوغلی نسل بھی قرار دیا جا رہا ہے ۔ میا نامی اس جانور کو 2016 میں اس وقت مقبولیت ملی جب ا سکا انسٹاگرام اکائونٹ وائرل ہوگیا۔اسے دنیا کے مقبول ترین جریدوں میں بھی جگہ ملی۔آج چار سال گزرنے کے بعد بھی لوگ نہیں جانتے کہ وہ کوئی کتا دیکھ رہے ہیں یا کوئی لومڑی۔اصل میں میا کی نیلی آنکھیں اور ظاہری شکل کی وجہ سے لوگ الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہ پومسکی نسل کی کتیا ہے ، جو پومرانین-ہسکی مکس نسل ہے ۔میا کو دوسری بار مقبولیت پچھلے ہفتے اس وقت ملی جب اس کی ایک تصویر سوشل نیوز شیئرنگ پلیٹ فارم ریڈٹ پر نظر آئی۔ ہر کوئی اس کی لومڑی جیسی صورت دیکھ کر حیران رہ گیا۔ بہت سے لوگوں نے تو اس کا موازنہ ویڈیو گیم کے کردار سٹار فاکس اور کریش بنڈی کوٹ سے کرنا شروع کر دیا ہے ۔