لاہور (اپنے رپورٹر سے )چیئرمین پی ایچ اے لاہور یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ لاہور شہر کو سرسبز اور شاداب بنانے کیلئے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زون 1 گارڈن ٹاؤن ڈونگی گراونڈ نیو ابوبکر بلاک میں شجر کاری کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ایچ اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ظہیر الحسن اور سکول کے بچوں کی بڑی تعداد شجر کاری میں شریک تھی ۔ اس موقع پر چیئر مین پی ایچ اے یاسر گیلانی نے سکول کے بچوں اور دیگر ممبران کے ہمراہ گراونڈ میں پودے بھی لگائے ۔