لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا میگاسٹور کا دورہ، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان بھی ہمراہ تھے ۔ڈی سی مدثر ریاض اور ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے سٹوروں کو چیک کیا۔سٹوروں پر ڈی سی کاؤنٹر کو چیک کیا گیا۔ڈی سی کاؤنٹر پر ڈی سی ریٹس کا جائزہ لیا۔اشیاء ضروریہ کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا گیا۔ڈی سی کاؤنٹر پر ڈی سی ریٹس کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے آٹا اور چینی کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے ہدایت کی ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرایا جائے ۔ ڈی سی کاؤنٹر پر اشیاء ضروریہ معیاری اور کوالٹی ناقص نہ ہوں۔