فیصل آباد،اواگت(خصوصی رپورٹر،نامہ نگار) ضلعی انتظا میہ کی روایتی غفلت کے باعث جڑا نوالہ کے علاقہ میں آوارہ کتوں نے چار سالہ بچی کو نوچ کر مار ڈالا ، آ وارہ کتوں کی طرف سے نوچ کر چار سالہ بچی کو مارے جا نے کے واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور اہل علاقہ نے اپنے بچوں کو آ وارہ کتوں سے بچانے کیلئے گھروں میں مقید کر دیا ہے ، کمسن بچی کی آوارہ کتوں کے کاٹنے سے موت کے باوجود ضلعی انتظا میہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ، ورثا اور اہل علاقہ نے ضلعی اور محکمہ صحت کی انتظامیہ کو موت کا ذمہ دار ٹھہرا دیا، 113 گ ب میں رہائش رکھنے والی چار سالہ کشف گھر کے باہر کھیل کود میں مصروف تھی کہ اسی دوران اسکو آوارہ کتوں نے کا ٹ لیا ، کشف نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا ، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے آ وارہ کتوں کے تدارک کیلئے متعدد بار ڈپٹی کمشنر دفتر اور محکمہ صحت کی انتظامیہ کو در خواستیں دی ہیں لیکن انکی شنوائی نہیں ہو ئی ۔