اسلام آباد(92نیوزرپورٹ) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والاجعلی بینک اکائو نٹس، الاٹمنٹ کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہوئے ،نیب نے انہیں 9 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے آئندہ پیشی پر نیب میں پیش ہونے کافیصلہ کرلیااور کہااحتساب سب کا ہونا چاہیے ،احتساب کا مطلب سیاسی انتقام نہیں ہو نا چاہئے ۔جمہوریت اور شفافیت پر یقین رکھتا ہوں، میرا تعلق ایسے خاندان سے ہے جس کے بیشتر لوگ وکلا اور بزنس مین ہیں، عدالتوں کا احترام کرتا ہوں۔