لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) فیملی عدالت نے سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے سے روک دیا،فیملی کورٹ نے طارق ٹیڈی کے ناقابل ضمانت ورانٹ منسوخ کردئیے ،فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے طارق ٹیڈی کے ورانٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت کی، طارق ٹیڈی نے سابق بیوی کو ایک لاکھ خرچ ادا کردیا،عدالت نے بچوں کے خرچہ ادا کرنے کے بعد ورانٹ گرفتاری منسوخ کیے ۔