دبئی(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ کے مطابق بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ بائولنگ کے شعبہ میں عماد وسیم اور شاداب خان ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم 879 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے ،ڈیوڈ ملان تیسرے ،کولن منرو چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔روہت شرما نویں اور ویرات کوہلی دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ٹی ٹونٹی میں بائولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ عماد وسیم چوتھی اورشاداب خان آٹھویں پوزیشن پرموجودہیں۔اسی طرح پاکستان 270 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے ، صرف ایک پوائنٹ کے فرق کے ساتھ آسٹریلیا دوسرے ، انگلینڈ تیسرے ، جنوبی افریقہ چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پرہے ۔