نئی دہلی (نیٹ نیوز)دہلی کے مظاہرین کے حوالے سے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے رکن بی جے پی نے کہاکہ یہ لوگ لڑکیوں کا ریپ کرینگے ۔ بھارت میں متنازعہ شہریت قانون پر جہاں شہریوں کی بڑی تعداد احتجاج کر رہی ہے وہی بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مظاہرین کے خلاف نفرت انگیز بیان کا سہارا لینا شروع کردیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں بی جے پی کے رکن پرویش ورما نے متنازع شہریت قانون کے خلاف نئی دہلی کے شاہین باغ میں موجود مظاہرین سے متعلق ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ زبردستی گھروں میں داخل ہوں گے اور آپ کی بیٹیوں اور بہنوں کو قتل کرنے سے قبل ان کا ریپ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کے ووٹرز کو احتیاط سے یہ سوچنا چاہیے کہ وہ آئندہ انتخابات میں کس پارٹی کا انتخاب کریں گے ۔