لاہور (اپنے رپورٹر سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر عون چودھری اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے کالج روڈ ٹاؤن شپ کی مرمت وبحالی‘پیچ ورک اور بہتری کے منصوبے کا افتتاح کیا۔اکبر چوک سے امیر چوک تک 4.3کلومیٹر طویل کالج روڈ کی بہتری وبحالی کے اس منصوبے پر ایک کروڑ93لاکھ روپے لاگت آئے گی جو 45دنوں میں مکمل ہوگا۔منصوبے کے تحت سڑک پر کرب سٹون نصب کیاجائے گا ۔لین مارکنگ کی جائے گی‘ٹریفک سائنز اور ٹف پیورز لگائے جائیں گے اور بعد ازاں اس پر اسفالٹ کی تہہ بچھائی جائے گی ۔