لاہور(پ ر) چیئرپرسن سرور فائونڈیشن پروین سرور نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کا اہم جز ہیں ان کی سماجی تربیت کے دوران اعتماد کی بحالی ناگزیر عمل ہے اور اسی سے پاکستان سے صحت کے مسائل کو نجات دلوائی جا سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیک گروپ آف اسنٹی ٹیوشنز کے ڈاکٹر نثار آڈیٹوریم میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اعتماد اور آگاہی کی کمی کے باعث خواتین کے امراض مزید بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کے عمل کو تیز تر کرنا ہوگا ۔