اسلام آباد ، گوادر، کوئٹہ، لاہو ر (سپیشل رپورٹر ،کر ائم ر پو ر ٹر ،سٹاف رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ )پی سی گوادر پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تین دہشت گردوں نے پی سی گوادر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔ انٹری پر موجود گارڈ نے دہشت گردوں کو روکا۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے پی سی ہوٹل کا سکیورٹی گارد شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پی سی میں موجودتمام مہمانوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے ۔سکیورٹی فورسز کے اہلکار دہشت گردوں کو گھیرے میں لیکر بالائی منزل تک لے گئے ۔ سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ادھر گوادر میں فائیوسٹارہوٹل پر حملے کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔صدر، وزیراعظم، آرمی چیف ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ،ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا، قائد ایوان شبلی فراز، قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق نے گوادر میں ہوٹل پر ہونیوالے دہشتگرد حملے کی بھر پور مذمت کی ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہادہشت گرد ملکی ترقی کے دشمن ہیں، دہشت گرد ملک کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔چینی سفارتخانے نے گوادر میں ہوٹل پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کردی۔چینی سفارتخانے کے مطابق پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے جرات مندانہ اقدام کو سراہتے ہیں۔دریں اثناء آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے گوادر حملے کے بعد پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیدیا ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ڈی پی اوزخود فیلڈ میں نکلیں اور حساس مقامات کی سکیورٹی ڈیوٹیز کو چیک کریں۔ اس بات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے کہ ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز کی مینجمنٹ طے شدہ سکیورٹی ایس او پیز پر عمل کرے ۔ بین الاضلاعی اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر نگرانی کا عمل مزید سخت کیا جائے ۔ تمام ڈی پی اوز اپنے اپنے اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لا ئیں ۔بعدازاں لا ہو ر کے تما م بڑ ے ہو ٹلو ں اور چر چز کی سیکو رٹی ہا ئی الر ٹ کر دی گئی ۔