لاہور(وقائع نگار )پاکستان تحریک انصاف شمالی لاہورکے زیرِاہتمام پارٹی آفس لارنس روڈ میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا، تقریب سے سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، شمالی لاہورکے جنرل سیکرٹری مہرواجد عظیم، نائب صدور سنٹرل پنجاب شبیرسیال، میجر(ر)غلام سرور اور غلام حسین، یاسرگیلانی، روبینہ شاہین، عرفان حسن، مرزا صادق جرال سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سید علی گیلانی کو نشان پاکستان کا اعزاز دینا پی ٹی آئی کی حکومت کابڑا اقدام ہے جس سے کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہونگے ، بھارت فی الفور کشمیریوں کا محاصرہ ختم کرے اور اسیر کشمیری رہنماؤں فوری رہا کرے ۔