بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں خطروں کے کھلاڑیوں کیلئے پہلی بارپھولوں سے سجی اور شیشے سے بنی واٹر سلائیڈ کھول دی گئی ہے ۔چینی صوبے ہینان کی کائونٹی لوآن چوآن کے پہاڑی سلسلے لائوجون پر پہلی بار فائیو ڈی گلاس سے بنی 18میٹر طویل اور 66میٹر بلند واٹر سلائیڈ تعمیر کی گئی ہے ۔اس گلاس واٹر سلائیڈ کے اندر خوصبورت پھولوں کو اسطرح لٹکایا گیا ہے کہ سیاح سلائیڈ کے مزے لیتے ہوئے اس دلفریب منظر کو بھی انجوائے کرتے ہیں۔منفرد نوعیت کی یہ سلائیڈ ایڈوانچر کے شوقین منچلوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔