لاہور(کر ائم ر پو ر ٹر ) آ ئی جی جیل پنجا ب شا ہد سلیم بیگ کے حکم پر ڈی آئی جی فیصل آباد ریجن،فیصل آباد سعید اﷲ گوندل نے سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری شاہین اعظم اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آصف مرتضی شاہ کے ہمراہ گز شتہ روزڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اچانک دورہ کیا۔ وزٹ کے دوران ڈی آئی جی سعید اﷲ گوندل نے جیل کے لاوارث اور غریب اسیران میں 100 عدد نئے جوڑے کپڑوں کے تقسیم کیے اور تمام خواتین اسیران کو نئے جوڑے بھی تقسیم کیے ۔۔ڈی آئی جی فیصل آباد ریجن سعید اﷲ گوندل نے جیل ہذا کے غلہ گودام، کچن اسیران، جو وینائیل وارڈ اور جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ انھوں نے جیل انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے تمام حفاظتی اقدامات اور سیکیورٹی کی صورت حال کو تسلی بخش قرار دیا۔بعدازاں ڈی آئی جی فیصل آباد نے انٹرویو شیڈ کا تفصیلی معائنہ کیا اور ملاقات کے لیے آنے والے لواحقین کے مسائل سنے اور انہیں فوری طور پر حل کیا۔ وارڈر گارڈ کے لیے کھلی کچہری کا اہتمام کیا اور ان کے مسائل سنے ۔ جیل اہلکاروں اور لواحقین کی طرف سے کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہ ہوئی۔