اسلام آباد( خبر نگار خصوصی)پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) نے 8500 رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کردیئے ۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل جو تقریبا ً6ماہ سے غیر فعال تھی نے ایک ماہ میں رجسٹریشن کے 8500 سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کردیئے ۔پی ایم ڈی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کونسل نے تقریباً10200 کیسز میں سے 8500 سرٹیفکیٹس جاری کر دیئے ہیں۔ ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق رجسٹرار پی ایم ڈی سی نے تمام سیکشنوں کو اوور ٹائم کام کرنے کی ہدایت کی ہے اور ڈاکٹروں کی سہولت کے لئے چھٹی والے ایام میں بھی کام کر نے کااعلان کیا ہے تاکہ پی ایم ڈی سی بند ہونے کی وجہ سے پچھلے 6 ماہ کے تمام زیر التواء کیسز کو ختم کیا جاسکے ۔انہوں نے مزید کہاکہ پی ایم ڈی سی تمام Provision, Permanent, Renewal اورGood Standing سرٹیفکیٹ جاری کررہی ہے ۔ لازمی تصدیق کے بعد پوسٹ گریجویٹ اضافی قابلیت کی بھی توثیق کی جارہی ہے ۔ پی ایم ڈی سی نے تقریبا 1911ً کیسز کی تصدیق کرنے کیلئے اندرون اور بیرون ممالک کو بھی و یری فکیشن جاری کردی ہے ۔