لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریزکے لئے آئی سی سی نے رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقررکردیا۔ آئی سی سی میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل میں شامل سینئر رکن رنجن مدوگالے سیریز میں شامل تینوں میچز میں ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔