لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ۔ لانچنگ تقریب میں ٹرافی کے ماڈل کی رونمائی کی گئی اور یہ ماڈل ٹرافی لبرٹی چوک میں نصب رہے گی ۔ ٹرافی کے ارد گرد ٹیموں اور پی ایس ایل کے لوگو اور سائن بورڈ لگائے گئے ہیں ۔ تقریب کے موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ تقریب میں پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہپی ایس ایل کی لانچنگ کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔یہ سب ممکن بنانے میں سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ شائقین کرکٹ جو نہیں آسکیں گے وہ لائیو کوریج سے لطف اندوز ہوں گے ۔ ہم اپنے سپانسرز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سپانسر ادارے حبیب بنک کے سی ای اوصغیر مفتی نے کہا کہ دس دن بعد پی ایس ایل سکس شروع ہو جائے گی۔پی ایس ایل کو چھ سال سے سپانسر کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کو سٹیڈیم نہ آنے کی خفگی تھی تاہم اپنے گھروں میں بیٹھ کر کرکٹ کا مزہ اٹھائیں۔پی سی بی کا پی ایل سکس کرانے پر مشکور ہیں۔ لبرٹی چوک میں پی ایس لانچنگ تقریب میں ٹرافی کے ماڈل کی رونمائی کی گئی یہ ٹرافی لبرٹی چوک میں نصب رہے گی۔ لبرٹی چوک میں ٹرافی کے ارد گرد ٹیموں اورپی ایس ایل کے لوگو اور سائن بورڈ لگا گئے ۔اس موقع پر آتش بازی کا شاندارمظاہرہ بھی کیا گیا۔