سڈنی ( ویب ڈیسک)آسٹریلیا میں ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول زوروشور سے جاری ہے ۔اس فیسٹیول میں آسٹریلیا،میکسیکو، آسٹریلیا، کینیڈا، روس، امریکہ،سپین اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ منفرد اشکال کے سینکڑوں دیوہیکل غباروں نے جہاں آسمان پر خوبصورت نظارہ ترتیب دیا وہیں اس نظارے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے فیسٹیول کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے ۔ یہ میلہ 15مارچ تک جاری رہے گا۔