ملتان، قصور، نوشہرہ ورکاں( جنرل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کی ماں کو تشدد کرکے مار ڈالا، آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ، چک نمبر 9 ایم آرمیں 6 اکتوبر کی شب 3 مسلح ڈاکو پروین کے گھرمیں داخل ہوئے ، خواتین کو کپڑوں کے ساتھ باندھ دیا ، زیورات اور نقدی کے بارے میں پوچھتے رہے ، ملزمان نے پروین کی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ، تشدد اور کپڑوں کے ساتھ باندھنے کی وجہ سے پروین بی بی جاں بحق ہوگئی، ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ، آئی جی پنجاب نے ملزمان کو 24گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، نوشہرہ ورکاں میں موبائل فون لینے کیلئے جانے والی لڑکی سے 5 اوباشوں نے اجتماعی زیادتی کرڈالی، مقدمہ درج کرلیا گیا، نواحی گاؤں خان مسلمان کی متاثرہ خاتون عابد آباد میں موبائل فون خریدنے کیلئے گئی ، واپسی پر نوشہرہ ورکاں آتے ہوئے ایک ملنگ نے اسے موٹر سائیکل پر لفٹ دینے کے بہانے بٹھایا اور ڈیرہ پر لے گیا ، جہاں پر اس سے دن بھر علی رضا سمیت 5 افراد نے دن چار بجے تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پھو لنگر کے نوا ح جمبر کلا ں میں 3 اوباشوں نے شادی شدہ خاتون سے زبردستی زیادتی کر ڈالی، شمشاد نے مقدمہ درج کرایا کہ شاہد اوردیگر دو افراد نے بیوی سے زیادتی کی ہے ۔