اسلام آباد(لیڈی رپورٹر) ممتاز حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی حراست میں یاسین ملک کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں،بھارت کشمیریوں کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک کر رہا ہے ، نریندر مودی نے اقلیتوں کے لیے بھارتی زمین تنگ کر دی ہے ۔ اتوار کو جاری بیان میں انہوں نے کہا گزشتہ دس ماہ سے یاسین ملک کی ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، بھارتی قید میں کشمیریوں کو خوفناک تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، نریندر مودی بھارت کو ہندو ریاست بنانا چاہتا ہے ،مودی حکومت میں سکھ، عیسائی اور دیگر اقلیتیں بھی محفوظ نہیں۔ان کا کہنا تھا نریندر مودی خطے میں خون کی ہولی کھیلنا چاہتا ہے عالمی برادری کو انسانیت کے ناطے اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہو گا۔