اسلام آباد (صباح نیوز)ق ملک بھر میں نیب مقدمات کے 150 سے زائد ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے ۔نیب دستاویزات کے مطابق نیب سکھر نے 74ملزمان کو مفرور قرارد ے رکھا ہے جن میں 19خواتین شامل ہیں۔نیب ملتان نے 30ملزمان کو مفرور قراردیا۔پاکپتن سے ایک ، بہاولپور 4 ، ملتان 8، لاہور 3،خانیوال2، مظفر گڑھ 1، ٹوبہ تک سنگھ ایک، لودھراں 2، وہاڑی ایک، کراچی ایک ، بہاولنگرایک، رحیم یارخان کے تین ، نوشہروفیروز سے ایک اور ڈیرہ غازیخان کے 2 ملزمان مفروروں میں شامل ہیں ۔نیب کے اسلام آباد کی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹے حسین نواز ، حسن نواز، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق وزیر اعظم شوکت عزیزکو بھی مفرور قراردیا گیا ۔