لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی زیبا بختیار کے صاحبزادے اذان سمیع خان کے مد مقابل پہلی بار ہیروئن جلوہ گر ہوں گی۔یمنیٰ زیدی اِن دنوں شہرت کی بلندیوں پر ہیں، نامور اداکارہ سجل علی بھی یمنیٰ زیدی اور اذان سمیع خان کے ساتھ نظر آئیں گی، اس پرا پراجیکٹ کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے ۔ اذان سمیع خان کے ساتھ پہلی بار سکرین پر نظر آؤں گی اور میرے ساتھ سجل علی بھی ہیں۔اس پراجیکٹ کا نام ’’عشق لا’’ ہے جس کے ڈائریکٹر امین اقبال ہیں۔