لاہور ( سپیشل رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں سے پولیس نے ڈکیت گینگ کے چار ملزم اور ڈکیتی میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ اقبال ٹاؤن پولیس نے ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکلیں اسلحہ برآمد کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے دو ملزم گرفتار کرلیے ۔ گلشن راوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار کرلیے ۔ پولیس کے مطابق ڈکیت ملزمان سے 3موٹرسائیکلیں ، موبائل فونز ، نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ نواب ٹاؤن پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم بابر گرفتار کرلیا ۔