بورے والا ، پاکپتن ، ساہیوال ، کھڈیاں خاص ، نوشہرہ ورکاں،راہوالی، اوکاڑہ ، سادھو کے ، سیالکوٹ (نمائندگان 92 نیوز )بورے والا میں تھانہ صدر کی حدود میں ڈاکووں کا مسلسل تیسرا ناکہ،10 سے زائد راہگیروں سے رات بھر لوٹ مار،دو موٹر سائیکلیں، ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ۔لوٹنے کے بعد راہگیروں کو باندھ کر سخت سردی میں کھیتوں میں پھینک دیا۔ساہیوال میں ساہیوال ڈاکوؤں کیلئے جنت ،موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہر میں دندناتے رہے ،شہری لٹتے رہے ، ڈ اکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی،ایک ڈا کو کو شہریوں نے قابو کر لیا۔پاکپتن میں نوا حی گا ؤں 34/EBپل کے قر یب ٹر یفک پو لیس اہلکار ظفر سے نا معلو م مسلح ڈا کو ؤ ں نے گن پوا ئنٹ سے نقد ی ،پسٹل اور مو ٹر سا ئیکل اور جیکٹ چھین لی۔ محمدنگر میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ٹریفک پولیس کے حوالدار سے نقدی،موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لیا ایک ڈاکو گرفتار ڈاکوؤ کی فائرنگ سے دوراہگیرزخمی ہوگئے ۔نوشہرہ ورکاں میں تین مسلح ڈاکودن دیہاڑے مین روڈ پر واقع عابد جنرل سٹور سے دو لاکھ نقدی،دو عدد قیمتی موبائل ودیگر سامان گن پوائنٹ پر لیکر فرار مقامی پولیس بے بس تاجروں میں خوف ہراس ارباب اختیار سے ڈاکوؤں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ ۔راہوالی میں لیبر گلشن کالونی کے قریب جی ٹی روڈ پر شام ساڑھے سات بجے پسٹلوں سے مسلح موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوپراپرٹی ڈیلر سے 8 ہزارروپے نقدی، شناختی کارڈ و دیگر کاغذات چھین کرفرار ہوگئے مزاہمت کرنے پر ڈاکوؤں نے پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کردیا۔کھڈیاں خاص میں چو دھری خورشید والی موٹر کے رہا ئشی قدرت اﷲ کے گھرمسلح ڈاکوداخل ہو گئے ۔ ڈاکووں نے اہل خانہ کو باند ھ کر گن پوائنٹ پر دوران تلاشی نقدی 10ہزار موبائل قیمتی سامان لے اڑے ۔ساد ھوکے میں لائن پار کے رہائشی آصف ڈار کے دفتر سے چور اس کے دروازے کا تالہ توڑکر اندر داخل ہوا او راس کے ڈیسک نماالماری سے اڑھائی لاکھ روپے چوری کرکے لے گیا،سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔سیالکوٹ میں ڈکیتی چوری کی چار وارداتوں میں شہری لاکھوں رو پے نقدی ،ٹریکٹر ،موٹر سائیکل ،موبائل فونز سے محروم ہو گئے ۔اوکاڑہ میں حویلی لکھا کے رہائشی عبدالجبار کے گھر سے اخلاق احمد، ندیم احمد، نعیم احمد اور محمد یوسف موٹر سائیکل نمبر ایل ای آر 6989چرا کر لے گئے ۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ منڈی احمد آباد کے رہائشی محمد حسن کے گھر سے نامعلوم چور فریج اور 15من گندم وغیرہ چرا کر لے گئے ۔ تیسری واردات میں امیر کالونی اوکاڑہ کے رہائشی اصغر علی کے گھر سے نامعلوم چور نقدی اور گھریلو سامان چرا کر لے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔