لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ آسٹریلیا سے قبل قذافی سٹیڈیم میں لگایا گیا دو روزہ باؤلرز کا تربیتی کیمپ ختم ہو گیا، قومی کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی 2 روزہ کیمپ لگایا گیاتھا جس میں خاص طور پر فاسٹ باؤلروں کی فٹنس اور فارم کا جائزہ لیا گیا ۔ کیمپ میں 13 کھلاڑیوں کے علاوہ فاسٹ باؤلرز محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی طلب کیا گیا تھا۔کیمپ کے اختتام پر وقار یونس نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا اور انہیں خامیاں دور کرنے کے حوالے سے مفید مشورے بھی دئیے ۔کیمپ میں کپتا ن اظہر علی اور بابر اعظم بھی موجود تھے۔