لووا( ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک قیدی نے اپنی سزا ختم کرانے کے لیے عدالت میں انوکھی دلیل دیتے ہوئے کہا کہ میں 4 سال قبل مرگیا تھا ڈاکٹر پانچویں باری میں میری سانسیں لوٹانے میں کامیاب ہوئے تھے اس لیے عمرقید ختم کرکے مجھے رہا کیا جائے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست آئیووا کی ایک جیل میں قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے بنجمن شریبر نے اپنی سزا ختم کرانے کیلئے عدالت میں انوکھی دلیل کے ساتھ درخواست دائر کردی۔قیدی نے موقف اختیار کیا کہ 4 سال قبل گردوں میں پتھری کے باعث اس کے جسم میں زہر پھیل گیا تھا اور ڈاکٹر نے اسے مردہ بھی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں ایک مردہ شخص کو زندہ کرنے کے لیے پانچ بار کوششیں کرنی پڑی تھیں۔