اسلام آباد (ملک سعیداعوان )آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سفارشات پر وفاقی اور صوبائی اداروں سے جون 2019ء تک 91ارب روپے کی ریکوری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ روزنامہ 92 نیوز کو دستیاب دستاویز ات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سفارشات پر ایک سال کے د وران جون 2019تک وفاقی اورصوبائی اداروں سے 91ارب 47کروڑ 66لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے ۔ پچھلے سال آڈیٹر جنرل کی سفارش پر جون 2018 تک 171ارب روپے کی ریکوری کی گئی تھی جس میں یو ایس ایف سے 67ارب کی ریکوری بھی شامل ہے ۔ اس سال آڈیٹر جنرل کی سفارش پر 79ارب روپے کی کم ریکوری ہوئی ہے ۔ دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں سے 7ارب 27کروڑ 71لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے اسی طرح سوشل سیفٹی نیٹ آڈٹ اسلام آباد کی سفارش پر 12کروڑ 33لاکھ ، کارپوریٹ سیکٹر سے 32ارب 70لاکھ ، پاکستان پوسٹ سے 4ارب 65لاکھ ، آبی وسائل سے 36کروڑ40لاکھ ، پاورسیکٹر سے 6ارب 17کروڑ99لاکھ ، پاکستان ریلوے سے 3ارب 4کروڑ، انلینڈریونیو اور کسٹم سے 14ارب 20کروڑ75لاکھ ، پیٹرولیم اینڈ قدرتی وسائل سے 16ارب 3کروڑ 69لاکھ ، ماحولیات سے 18کروڑ65لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے ۔ وفاقی اداروں سے آڈٹکی سفارش پر کل 84ارب 78کروڑ 40 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے ۔اسی طرح پنجاب حکومت سے 1ارب 54کروڑ، خیبرپختونخواحکومت سے 2ارب 8کروڑ، سندھ حکومت سے 29کروڑ98لاکھ ،بلوچستان حکومت سے 76کروڑ 41لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے ۔