لندن(نیٹ نیوز)شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل پر ملکہ کی بے ادبی کا الزام لگایا گیا ہے ۔ہیری اور مارکل نے جمعہ کے روز اپنی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا تھا کہ وہ قانونی طور پر بیرون ملک اپنے آپ کو شاہی جوڑے کے طور پر متعارف کراسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیگر رائلز پیسے کمانے کیلئے اپنے شاہی سٹیٹس کو استعمال کرتے رہے ہیں جبکہ انہیں نظرثانی کیلئے ایک سال کا وقت دیا گیا ہے ۔ناقدین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ہیری اور میگھن نے اپنے بیان میں ملکہ کی توہین کی ہے ۔رائل بائیوگرافر انجیلا لیون نے کہا ہے کہ ایسے بچگانہ بیان پر ملکہ افسردہ ہوں گی۔شاہی تبصرہ نگار رچرڈ فٹزولیم نے کہا ہے کہ ایسا بیان غیرضروری ہے کیونکہ ایک سال بعد معاہدے پر نظرثانی بھی کی جانی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ ملکہ نے مالی فوائد کے لئے لفظ ’رائل‘ کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے قانونی ماہرین سے مشورہ کیا تھا جس کے بعد ہیری اور میگھن نے بیان جاری کیا۔