قاہرہ(ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں مصر کے مشہور ’’غزا‘‘ کے اہرام سے کچھ دوری پر موجود تقریباً 3000 سال قدیم قبرستان ’’سقارہ‘‘ کی کھدائی میں سیکڑوں نئی دریافتیں ہوئی ہیں مگر ان میں سے شیر کے بچوں کی پانچ ممیوں کو بطورِ خاص اہمیت دی جارہی ہے۔جن پر مصر کی قدیم تصویری زبان میں کچھ نقش کیا گیا ہے۔دیگر اشیاء میں لکڑی اور کانسی سے بنے 75 مجسمے بھی شامل ہیں جو قدیم مصری دیویوں اور دیوتاؤں کو ظاہر کرتے ہیں ۔یہ تمام چیزیں مصر میں فراعنہ مصر کی حکمرانی کے آخری دور، یعنی 26ویں دورِ حکومت سے تعلق رکھتی ہیں جو اندازاً آج سے 2700 سال پہلے کا زمانہ تھا۔ واضح رہے کہ فراعنہ مصر کے نزدیک ’’باستت‘‘ ایک دیوی تھی جس کا سر شیر جیسا تھا۔ وہ سورج کے دیوتا ’’را‘‘ کی رشتہ دار تھی اور فرعونوں کو مشکلات سے بچاتی تھی۔