غزہ،تل ابیب(صباح نیوز،نیٹ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ نے فلسطین میں ایرانی سفارتخانہ قائم کرنے کے بل کی منظوری دیدی جس پر امریکہ ،اسرائیل نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ سپیکر فلسطینی اسمبلی نے ایرانی پارلیمنٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے عرب اور اسلامی ممالک سے تہران جیسے فیصلوں اور امریکی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے ،دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کا دوہرا معیار ہے ،ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی اجازت نہیں دینگے ،صہیونیوں کے بیت المقدس میں چھاپے جاری ہیں جن میں حماس کے سینئر رہنما سمیت شاکر عمارہ متعدد فلسطینی گرفتارکر لئے گئے ،رملہ میں فلسطینی کار سوار نوجوان پر پتھرائوکیا گیا جس میں وہ محفوظ رہا۔ نیٹ نیوز کے مطابق ایرنی پارلیمنٹ نے ایک بل کی منظوری دی ہے جس کی بنیاد پر آئندہ 6 ماہ کے اندر فلسطین میں اسلامی جمہوریہ ایران کا ورچوئل سفارت خانہ یا قونصل خانہ کھولا جائے گا۔