لندن (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں نے کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے آئندہ ماہ ٹیسٹ سیریز کے لئے انگلینڈ کا سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اعلان کردہ 25 رکنی سکواڈ میں بیٹسمین شمرون ہیٹیمیر، ڈیرن براوو اور آل راؤنڈر کیمو پال نے دورے انگلینڈ سے معذرت کرلی ہے ۔ ٹیسٹ سیریز 8 جولائی سے شروع ہوگی جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم 9 جون کو لندن پہنچے گی ۔ابتدائی 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے تاہم 11 کھلاڑی ٹرینگ کیلئے موجود رہیں گے ضرورت پڑنے پر انہیں موقع دیا جائے گا۔ جیسن ہولڈر (کپتان)، جرمین بلیک ووڈ، نکرومہ بونر، کریگ بریتھویٹ ، شمار بروکس، جان کیمبل، روسٹن چیس، راہکم کارن وال، شین ڈورچ، چیمر ہولڈر، شائی ہوپ، الزاری جوزف، ریمن رائفر اور کیمر روچ۔ ریزرو کھلاڑیوں میں سنیل امبریس، جوشوا ڈی سلوا، شینن گیبریل، کیون ہارڈنگ، کائیل مائرز، پریسٹن میکسوین، مارکوینو مینڈلی، شین موسلی، اینڈرسن فلپ، اوشانے تھامس اور جمیل واریکن شامل ہیں۔