اسلام آباد(نیٹ نیوز)صدرمملکت عارف علوی نے پشاور زلمی کے کپتان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کی درخواست منظور کر لی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر اعلان کیا پاکستان کیلئے خدمات پر ڈیرن سیمی کو یوم پاکستان 23 مارچ پرصدر عارف علوی اعزازی شہریت سے نوازیں گے ۔پاکستان سپرلیگ کے 5 ویں ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے دوران فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کے لیے صدر مملکت سے اعزازی شہریت کی درخواست کی تھی۔