تہران(صباح نیوز)ایران کے مغربی صوبہ کردستان میں ایک شادی ہال میں گیس دھماکے سے 11افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ یہ گیس دھماکہ صوبہ کردستان کے شہر ساقیز کے ایک شادی ہال میں ہوا جس کے نتیجے میں 5بچوں سمیت 11افراد ما ر ے گئے جبکہ درجنوں افراد دھماکے سے لگنے والی آگ سے بچنے کی کوشش میں زخمی ہوئے ۔ ریسکیو ٹیموں کی کارروائیاں جاری ر ہیں، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔