بنکاک (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ خواجہ سرا نایاب علی نے ہیرو ایشیا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔نایاب علی کو ہیرو ایشیا ایوارڈ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے حقوق کے لیے خدمات انجام دینے پر دیا گیا، ایوارڈ دینے کی تقریب تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقد ہوئی۔ایوارڈ کے لئے انڈیا، بنگلہ دیش، نیپال، انڈونیشیا، فلپائن اور بھوٹان سمیت تمام ایشیائی ممالک سے 250 ٹرانس جینڈر افراد کو نامزد کیا گیا تھا ،نایاب علی کورنا کے پیش نظر بنکاک نہ جا سکیں، تقریب میں نایاب علی کا ویڈیو پیغام بھی نشر کیا گیا، نایاب علی نے کہا کہ ہم نے ایشیا کا سب سے اہم ٹائٹل جیتا ہے ، یہ ایوارڈ اس بات کی امید ہے کہ ایک دن ہمیں بھی برابر حقوق ملیں گے اور ہم دنیا کو تبدیل کریں گے ۔ نایاب علی اس سے پہلے رواں سال فروری میں آئرلینڈ حکومت اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مشترکہ گالاز ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔